اتوار,  14 جون 2026ء
چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے تمام زونل ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹریفک مینجمنٹ، انفورسمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک ڈسپلن کا فروغ، بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنایا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

اسلام آباد، لاہور اورگوجرانوالا سمیت مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

سی ٹی او نے لین وائلیشن، ون وے کی خلاف ورزی، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، غیر نمونہ اور غیر قانونی نمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کے خلاف سخت اور مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

کائنات اظہر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں۔

مزید خبریں