جمعرات,  11 جون 2026ء
لاہور میں بینک ملازمین کی مبینہ جعلسازی، شہری سے 5 کروڑ روپے لے کر فرار
لاہور میں بینک ملازمین کی مبینہ جعلسازی، شہری سے 5 کروڑ روپے لے کر فرار

لاہور (روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے رنگ محل میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں دو بینک ملازمین پر ایک شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری رقم جمع کروانے کے لیے بینک پہنچا تھا۔ الزام ہے کہ دونوں ملازمین نے رقم وصول کرنے کے بعد اسے بینک کے ریکارڈ میں شامل نہیں کیا اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے 3 کروڑ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رواں سال میں پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 28 مقدمات درج

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور باقی رقم کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے بینکوں میں مالی معاملات کے تحفظ اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں