امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بجٹ 27-2026 میں امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس آدھا کرنے کی تجویز سامنے آگئی ، اگر بجٹ میں منظوری مل گئی تو جاپانی استعمال شدہ گاڑیوں اور نئی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 27-2026 کے قریب آتے ہی پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، ٹیرف ریفارمز کے فیز 2 کے تحت حکومت امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں بھاری کٹوتی پر غور کر رہی ہے.

مقامی مارکیٹ میں صارفین کو سستی امپورٹڈ گاڑیوں کے زیادہ آپشنز فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی ٹیرف ریفارم تجویز کیا گیا ہے۔

جس میں کسٹمز ڈیوٹی کو تقریباً 100 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد سے گھٹا کر 20 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ ، بڑی خبر آگئی

اس سے امپورٹڈ گاڑیوں پر مجموعی ٹیکس کا بوجھ 150 فیصد سے کم ہو کر صرف 70 فیصد رہ جائے گا۔ اگر یہ منظوری مل گئی تو جاپانی استعمال شدہ گاڑیوں اور نئی امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی، جبکہ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

مزید خبریں