پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپےکا مقروض، دستاویز ات سامنے آگئیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب پر ملکی و غیر ملکی اداروں کے قرض سے متعلق نئی دستاویز ات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار  691 ارب روپےکا مقروض ہے، پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے مارچ تک تقریبا 66 ارب کی کمی آئی۔

دستاویزات کے مطابق  جون 2025 میں قرضوں کا حجم  ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہوکر  ایک ہزار 691 ارب روپے ہے، دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپےکمی آئی۔

گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے سمر کیمپس کی اجازت خوش آئند اقدام ہے: حافظ محمد بشارت

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے،  20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور  18 فیصد چین سے قرضہ جات حاصل کر رکھے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت کو  رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

مزید خبریں