اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینسر سے نجات دلانے والی ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
کینسر کو ختم کرنے والی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل 11 ممالک میں جاری ہے اور اب تک کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں، یہ ویکسین مریضوں میں رسولی کو مکمل ختم کر دیتی ہے۔
جن مریضوں کا کینسر پھیل چکا ہے یا پھر دوبارہ لوٹ کر سامنے آیا ہے یہ ویکسین ان مریضوں کو لگائی جاتی ہے، amivantamab نامی ویکسین مریضوں کے جسم کے اندر رسولی کو ایک تہائی سے زیادہ سکیڑ دیتی ہے اور چند ہفتوں کے اندر ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی
کلینیکل ٹرائل کے دوران متعدد مریضوں کی رسولیاں مکمل طور پر گھل کر ختم ہوگئیں، برطانوی انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ (آئی سی آر) کے پروفیسر کیون ہیرنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ حیرت انگیز نتائج ان افراد میں دیکھنے میں آئے جن کے جسم کیمو تھراپی اور امیونو تھراپی کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کلینیکل ٹرائل میں کچھ مریض ایسے بھی تھے جن کے علاج کے آپشنز انتہائی محدود تھے، ان پر ویکسین کے اثرات نے دنگ کردیا، اس ویکسین سے ہزاروں افراد سالانہ مستفید ہوں گے۔











