اتوار,  31 مئی 2026ء
محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند15 جون کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح سات بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو گا۔

کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ اس روز پاکستان کے تمام علاقوں میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹوں سے بھی کم ہوگی جبکہ چاند کی رویت عموماً عمر 18 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقفہ بھی رویت ہلال کے لیے اہم ہوتا ہے، 15 جون کو کراچی میں یہ فرق 37 منٹ اور پشاور میں 42 منٹ کا فرق ہوگا لیکن چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ نظر آنا ممکن نہیں ہو گا۔

محرم الحرام کا چاند 16 جون کو نظر آئے گا اور یکم محرم الحرام 17 جون کو ہو گی، اس طرح ذوالحجہ کا مہینہ تیس دن کا ہو گا، اس طرح نئے اسلامی سال کا آغاز بروز بدھ 17 جون کو ہو گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات مکمل، نئے بجٹ میں کیا کچھ ہے؟

چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید خبریں