اتوار,  31 مئی 2026ء
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

بلغارت (روشن پاکستان نیوز) سربیا کے صدر نے معرکہ حق کے دوران بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی۔

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔

لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔

الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

مزید خبریں