اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے مکی آرتھر کی کوچنگ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لیگ کرکٹ اور انٹرنیشنل کے پریشر الگ ہوتا ہے، اگر کوئی کوچ غصے والا بھی ہے تو وہ لیگ کرکٹ میں پرسکون ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 2017 سے 2019 تک مکی آرتھر کی کوچنگ میں کھیلے ہیں، جب ہم نئے نئے تھے، ذرا سا کچھ ہوتا تھا تو وہ غصہ کرنے لگ جاتے تھے جس کے ہم عادی ہوچکے تھے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مکی آرتھر رنگپور کے کوچ تھے ہم دو میچ ٹھیک کھیلے لیکن ایک میچ میں بولنگ اچھی نہیں ہوئی، میں نے کہا کہ آج تو کوچ کچھ نہ کچھ بولیں گے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا تو میں حیران ہوگیا کہ ان کو کیا ہوگیا ہے کچھ کہہ ہی نہیں رہے۔
فہیم اشرف نے کہا کہ پورا سیزن کھیلے لیکن کوچ نے کچھ نہیں کہا کیونکہ کسی ملک کی کوچنگ میں آگے جواب دینا ہوتا ہے جبکہ لیگ کرکٹ مخصوص فالوونگ ہوتی ہے جہاں وہ ٹیم کے مالک سے بات کرکے کور کرلیتے ہیں۔
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں میرے پسندیدہ کھلاڑی سعید انور، کرس گیل، سنگاکارا اور سریش رائنا ہیں، وہ لوگ تو نام نہیں لے سکتے لیکن ہمیں نام لینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ میں میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد آصف، عمر گل اور محمد عامر ہیں جبکہ میں محمد آصف کی بولنگ سے بہت متاثر ہوں۔











