گرین شرٹس کا ہزارواں ون ڈے میچ، دنیا کی تیسری ممتاز ٹیم بن گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): گرین شرٹس ون ڈے کرکٹ فارمیٹ میں ایک ہزار  میچ کھیلنے  والی تیسری ٹیم بن گئے ہیں۔

دوسری دو ٹیمیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار میچ کھیل لئے ہیں، انگلینڈ اور انڈیا کی ہیں۔
آسٹریلیا کے  ساتھ آج راولپنڈی میں ہو رہے ایک ہزاروین ون ڈے میچ  کے آغاز میں  مہمان آسٹریلین ٹیم کے کیپٹن  جوش انگلیس نے گرین شرٹس کے کیپٹن شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا۔

آج کے میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، اس میچ کے  شروع ہوتے ہی، گرین شرٹس کرکٹ کی دنیا مین ایک اور  مائیل سٹون عبور کر گئے۔

ون ڈے میچ میں 883 رنز کا ہدف، 143 گیندوں پر ٹرپل سنچری، نا قابل یقین واقعہ

واضح رہے کہ پاکستان کو لاہور میں دہشتگردوں کے سری لنکا کی مہمان کرکٹ ٹیم پر  حملے کے بعد بہت سال تک ہون گراؤنڈ پر کسی  دوسرے ملک کی ٹیم کو بلانے کا موقع ہی نہین ملا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ مین پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کے لئے بعض عناصر نے سازشیں بھی کیں، لیکن گرین شرٹس نے دباؤ کے دنوں میں بھی کھیل پر توجہ مرکوز رکھی اور   اس کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئسولیشن کو توڑنے کے لئے انتھک جدوجہد کی۔

آج گرین شرٹس ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئے ہیں۔

آج ہزارویں میچ کے آغاز سے پہلے کیپٹن شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

مزید خبریں