مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی پوسٹ حج تقریب، حج 1448ھ پالیسی اور ٹائم لائنز کا اعلان

جدہ(روشن پاکستان نیوز) مکہ مکرمہ میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ پوسٹ حج تقریب میں آئندہ حج سیزن 1448ھ کی پالیسی اور اہم ٹائم لائنز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ 12 ذوالحج 1447ھ سے حج 1448ھ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا تاکہ حجاج کرام کو مزید بہتر اور منظم سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تقریب کے دوران منعقدہ عالمی حج کانفرنس میں پاکستانی حج انتظامات کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ مختلف ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کے حج آپریشنز، انتظامی حکمتِ عملی اور حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

میدان عرفات میں حج انتظامات کا بڑا جائزہ سعودی وزیر داخلہ کی قیادت میں اہم اجلاس

اس موقع پر عبدالوہاب سومرو کو عالمی سطح پر نمایاں حج مشن سربراہان میں شامل کیا گیا، جبکہ ان کی قیادت میں پاکستانی حج مشن کی مؤثر کارکردگی کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

عالمی فورم پر پاکستانی حج مشن کی اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف کو پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستانی حج مشن نے جدید انتظامی تقاضوں اور بہترین
خدمات کی فراہمی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں