سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  فی تولہ سونے کی قیمت میں  2400 روپے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے کم ہوکر 4لاکھ75 ہزار 546 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 4530 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں