بس اڈوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت اس نمبر پر کریں!

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں بس اڈوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایت کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن نمبر متعارف کروادیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پر بسوں اور لاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے ہر بس اور بس اسٹینڈ پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے اوورچارجنگ کرنے والی بس کا روٹ پرمٹ اور بس اسٹینڈ کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہدایت کی۔

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی نے پنجاب کے ایم پی اے کو طلب کرلیا

مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی اوربس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالہ کے لئے 1071 ہیلپ لائن قائم کردی ہے، مسافر اوور چارجنگ سے متعلق ہیلپ لائن 1071 پر کال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں