بغداد(روشن پاکستان نیوز) ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا۔
بغداد سے عراق ائیر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر آج صبح 4:53 بجے کراچی پہنچی۔
کراچی سے عراق ائیر کی پرواز آئی اے 410 بغداد کے لیے صبح 7 بج کر 14 منٹ روانہ ہوئی۔
ایران سے ڈیل یا دوبارہ حملے پر ففٹی ففٹی ہوں، ممکنہ طور پر اتوار کو فیصلہ کروں گا: ٹرمپ
اس روٹ کی آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہِ راست کراچی پہنچی تھی جب کہ پرواز آئی اے 409 آخری بار 15 فروری کو کراچی آئی تھی، یہ پرواز 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول پر تھی مگر منسوخ کر دی گئی تھی۔
عراق ائیر بغداد سے بھی اسلام آباد کے لیے جلد پرواز آپریٹ کرے گی۔











