اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 21.64 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 1.040 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز گارمنٹس میں چھپائی گئی 17.6 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کی ملک بھر میں بڑی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 200 کلو سے زائد منشیات برآمد

ایک اور کارروائی کے دوران حیدرآباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں کے تحت انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں