سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز، برطانوی اخبار

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت سے متعلق معاہدے کی تجویز  دی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب نے معاہدےکی تجویز پر اتحادی ممالک سے بات چیت  بھی کی ہے، تاکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی کو کیسے سنبھالا جائے، اس پر غور کیا جا سکے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ریاض 1970 کی دہائی کے ہیلسنکی عمل کو ممکنہ ماڈل کے طور پر دیکھ رہا ہے، ہیلسنکی عمل نے سرد جنگ کے دوران یورپ میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

برطانیہ کے سب سے پرانے رولر کوسٹر کو 106 سال بعد مستقل طور پر بند کرنے کی تیاری

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں کو تشویش ہے کہ جنگ کے بعد زخمی مگر زیادہ سخت گیر ایران کا سامنا ہوسکتا ہے، خلیجی ممالک کو تشویش ہے کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی کم ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق  سفارتکاروں کے مطابق کئی یورپی ممالک نے سعودی تجویز کی حمایت کی ہے،  یورپی ممالک نے دیگر خلیجی ممالک کو بھی تجویز کی پشت پناہی پر زور دیا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سفارتکار کے مطابق یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ معاہدے میں کون شامل ہوگا، موجودہ حالات میں ایران اور اسرائیل کو ایک ساتھ لانا ممکن نہیں لگتا، اسرائیل شامل نہ ہوا تو یہ معاہدہ الٹا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق  ایران کے بعد اسرائیل کو خطے میں سب سے بڑا تنازع پیدا کرنے والا فریق سمجھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں