شرقی(وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے علاقے منطقہ شرقیہ میں سفارت خانہ پاکستان اور شرقیہ چیمبر آف کامرس کے باہمی اشتراک سے آئی ٹی ورکشاپ اینڈ نیٹ ورکنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور سعودی آئی ٹی کمپنیوں کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی
سعودی عرب کے ریجن منطقہ شرقیہ کے چیمبر آف کامرس اور سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ آئی ٹی ورکشاپ اینڈ نیٹ ورکنگ سیشن میں پاک سعودی سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی 50 کمپنیاں اور ان کے ماہرین شریک ہوئے اس موقعہ پر پاک سعودی کمپنیوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت کاروباری اور تجارتی معاملات کو مزید بہتر انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے
سفارت خانہ پاکستان کی منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ شگفتہ زرین کا کہنا تھا کہ منطقہ شرقیہ سعودی عرب کا ایک بڑا ریجن ہے جو سعودی آرامکو سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کا اہم مرکز ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو یہاں متعارف کروایا جائے تاہم گزشتہ کئی سالوں سے اس حوالے سے نتائج انتہائی مثبت رہے ہیں
سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر اکونومیک آفیرز راحیل طارق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑا کام کر رہا ہے جس کی بدولت یہ ایک بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں کاروباری اور تجارتی مراسم کو بہتر انداز سے آگے بڑھا سکتی ہیں۔











