باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) باجوڑ کے علاقے ماموند ترخو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سعید اللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 پاکستانی اور افغانی شہری گرفتار کر لیے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال باجوڑ خار منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں