ریاض ( وقار نسیم وامق) مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 پاکستانی اور افغانی شہری گرفتار کر لیے قانونی کاروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج 2026 کی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ،نسک کارڈ اور بریسلٹ بنانے والے 18 پاکستانی اور افغانی شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔










