ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے اذان اویس نے اپنےپہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر ڈالی تا ہم اب تک پاکستان کی آدھی ٹیم 240 پر پویلین لوٹ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے۔
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی
جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی سکور کی، اس وقت عبداللہ فضل 102 گیندوں پر 50رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
تیسرے روز پاکستان کے کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔











