بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 64 ارب کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، کے لیے بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جنوری تا مارچ کے دوران صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ 60 لاکھ روپے تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرے گی۔

بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے خبردار، اہم فیصلہ کرلیا گیا

ڈسکوز نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی، جبکہ سسٹم استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں نقصانات کی مد میں 2 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی بھی درخواست شامل ہے، جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جس سے عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں