اتوار,  03 مئی 2026ء
ڈاکٹر غفور عزیز کی رہائش گاہ پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر خصوصی نشست

لندن(روشن پاکستان نیوز) ڈاکٹر غفور عزیز (سابق میئر بارکنگ اینڈ ڈیگنہم) کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی نشست کا مقصد باہمی روابط کو مضبوط بنانا اور کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو کرنا تھا شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیااس موقع پر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیامقررین نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اوورسیز کمیونٹی کے کردار کو سراہا تقریب میں کئی اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی شرکاء نے مستقبل میں ایسی مزید نشستوں کے انعقاد پر اتفاق کیااختتام پر میزبان ڈاکٹر غفور عزیز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں