المیر (روشن پاکستان نیوز) جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے “گل ساری سرکار دی” کے عنوان سے 36 ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت 12 اگست 2026 بروز بدھ بعد نماز مغرب جامع مسجد گلزار حبیب کھوہار سرائے عالمگیر منڈی بہاوالدین روڈ پر منعقد کی جائے گی۔
محفل کے مہمان خصوصی ملک عبد المنان اعوان ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی لاہور اور حاجی ملک محمد اقبال اعوان صدر میلاد کمیٹی کھوہار ہوں گے۔
محفل میں ملک بھر سے نامور نعت خواں اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔ جن میں حضرت علامہ محمد الرضا القادری مہمان خطاب، حافظ نور سلطان صدیقی عالمی شہرت یافتہ نعت خواں لاہور، عظم سعید قادری لاہور، محمد افضل رضوی شیخوپورہ کوٹ، حسن رضا قادری باجوہ، قاری خادم بلال مہدی کوٹ رادھا کشن اور زرقاء سعید و علی مراد ATI کھوہار شامل ہیں۔
محفل کے منتظمین ملک شمائل سعید اعوان حاجی ممتاز حسین اعوان کھوہار خورد سے اور ملک اویس قادری نے بتایا کہ اس روحانی اجتماع میں دور دراز سے عاشقان رسول شرکت کریں گے۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
محفل کی کامیابی کے لیے ملک بھر اور بیرون ملک مقیم احباب KSA، UK اور دیگر ممالک سے خصوصی تعاون کر رہے ہیں۔











