اتوار,  03 مئی 2026ء
عالمی یومِ صحافت: پیپلز پارٹی رہنماؤں کا صحافی برادری کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی یوم صحافت کے موقع پر پاکستان کی صحافتی برادری کو سلام، ہمارے صحافیوں نے ہمیشہ نامساعد حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن اندازمیں اپنائی۔ آزادی اظہاراور مثبت صحافت کے فروغ پر یقین رکھتےہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سید سبط الحیدر بخاری اور مرکزی اقلیتی رہنماء راشد چوہان نے کیا۔ سید سبط الحیدر بخاری کاکہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار پر کامل ہقین رکھتی ہے۔ صحافی معاشرے کے نقاد اور صحیح سمت میں پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ بین الااقوامی سطح پر ملنے والی سہولیات ہمارے صحافیوں کابھی حق ہے۔ ہماری قیادت نے حق گوئی اور قومی غیرت کے نتیجے میں قربانیاں دیں اسی نوع کی قربانی ہر دور میں سچ لکھنے والے صحافی نے بھی دیں اور یہی قدر ہمارے درمیان مشترک ہے ہم نے ہمیشہ باطل کے مقابلے میں ہمیشہ حق کاساتھ دیا۔عالمی یوم صحافت پر تمام صحافی برادری بالخصوص وطن عزیز میں قلم کے مجاہدین کومیرا سلام۔ پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنماء راشد چوہان نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق اور پسے ہوئے طبقے و حق سچ کی آواز ہمارا صحافی بناہے جسکی پاداش میں کوڑوں سے لیکر قید وبند کی صعوبتیں اور جان جان آفریں کے سپرد بھی کیں جس پر پاکستانی صحافت اور صحافیوں کو جتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔ انکامزید کہناتھا کہ عالمی یوم صحافت پر ہمیں وطن عزیز میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اداکرنے والے صحافیوں کو مروجہ عالمی قوانین کے تحت سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی رہنماٶں کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور قلم کی حرمت اور اسکا تقدس ہر حال میں مقدم رہنا چاہئے

مزید خبریں