منگل,  28 اپریل 2026ء
خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

پشاور (روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی اور 4ماہ میں 481 نئے ایچ آئی وی کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے محض چار ماہ کے دوران سیکڑوں نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر طارق حیات نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں 481 نئے ایچ آئی وی کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پشاور: شادی میں آتش بازی پر دلہا گرفتار

ان نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 281 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد 9 ہزار 800 تھی۔

ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق متاثرہ افراد میں مردوں کی شرح سب سے زیادہ ہے، 7 ہزار 178 مرد ، 2 ہزار 381خواتین جبکہ 235 خواجہ سرا متاثرہ پائے گئے۔

اس کے علاوہ 15 سال سے کم عمر 487 بچے اور بچیاں بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

ماہرینِ صحت نے صوبے میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم عوامی آگہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی اس پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں