اتوار,  26 اپریل 2026ء
نادرا میں نئی ملازمتوں کا اعلان: پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے شاندار موقع
گھر بیٹھے یونین کونسل میں اندراج کی سہولت کہاں کہاں موجود ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک کے مختلف اضلاع میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان آسامیوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ معیار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں مکمل کر کے جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

مزید تفصیلات اور درخواست دینے کے طریقہ کار کے لیے امیدوار نادرا کی آفیشل ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں