اتوار,  26 اپریل 2026ء
پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

نارووال (روشن پاکستان نیوز): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ جنگ رکوانے کیلیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کریں، امریکا اور ایران جنگ کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

مانچسٹر: پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کا مطالبہ

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کو اتنی عزت کیوں مل رہی ہے، اسی طرح پی ٹی آئی کے پیٹ میں درد ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں کیوں بلند ہو رہا ہے، پاکستان کو عزت ملتی ہے تو ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت سب پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، عالمی حالات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں