واشنگٹں(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیران ہوا، لیکن چونکہ میرے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔
ٹرمپ کا نفسیاتی مرض کے علاج کی ادویات تک رسائی تیز کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں اشارہ دیا تھا کہ اگر بیجنگ نے تہران کو ہتھیار فراہم کیے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔











