منگل,  21 اپریل 2026ء
واشنگٹن میں ایران جنگ مخالف احتجاج، 60 سے زائد افراد گرفتار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکہ میں درجنوں سابق فوجیوں اور فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خلاف کانگریس کی عمارت میں احتجاج کیا، جس کے دوران 60 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے کینن ہاؤس آفس بلڈنگ میں پرچم تہہ کرنے کی تقریب کے بعد نعرے بازی شروع کر دی اور جنگ مخالف جذبات کا اظہار کیا۔

امریکا پر تاریخی عدم اعتماد اب بھی برقرار ہے، ایرانی صدر

حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں