اسلام آباد (عرفان حیدر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق چار مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ پہلی کارروائی اسلام آباد کے قریب موٹر وے ٹول پلازہ پر کی گئی جہاں ایک گاڑی سے 4.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع زیارت کے علاقے سنجوال کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی اور 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تیسری کارروائی برہان موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کی گئی، جہاں ایک مسافر وین میں سوار خاتون کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
چوتھی کارروائی ضلع نوکنڈی کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں ایک گاڑی سے 105 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار
اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











