جمعه,  17 اپریل 2026ء
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری! سحر کامران کا صدر ٹرمپ کی ٹوئٹ پر ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور اسے “شاندار اور بہترین سفارت کاری” قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ “پاکستان زندہ باد! شاندار سفارت کاری پر مبارکباد” اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا حوالہ بھی دیا۔

سحر کامران کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اور اس کے عظیم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، یہ دونوں شاندار شخصیات ہیں۔”

زرداری محسنِ جمہوریت، آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس بنانا احسن اقدام ہے، سحرکامران

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیوں اور مختلف ممالک کے ساتھ روابط میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سحر کامران نے اس پیش رفت کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی قرار دیا۔

مزید خبریں