مانچسٹر(رپورٹ شیخ اعجاز افضل ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور صدر آزاد کشمیر کے سینئر ایڈوائزر خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض احمد کے اعزاز میں مانچسٹر میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا ۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں اور مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے چیئرمین چوہدری کریم ، سینئر نائب صدر برطانیہ حمزہ باسط بٹ ، علی امیر شاہ، صحافی چوہدری طاہر ، فاروق احمد خان ایڈووکیٹ ، چوہدری اشفاق جگا ، ناصر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
ظہرانہ کے شرکاء نے چوہدری ریاض احمد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے چوہدری ریاض احمد کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، ان کا شمار صدر آصف علی زرداری اور بی بی فریال تالپور کے قابلِ اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ چوہدری ریاض احمد نے خواجہ کلیم الرحمن کو بطور سینئر ایڈوائزر صدر آزاد کشمیر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کا انعقاد کیا تھا جس کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بہت سراہا ہے ۔ چوہدری ریاض احمد نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نہایت جانفشانی سے اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔











