اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف انتظامی اور عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عوامی سہولیات کی بہتری اور متعلقہ معاملات میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزارتِ ریلوے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی خدمت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہےڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے ملاقات پر وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مفاد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔











