اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی محمد شبیر کے صاحبزادے سعد ملک کے دعوتِ ولیمہ کی پروقار اور شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ملک ابرار احمد، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، ملک افتخار، ملک ساجد محمود، ملک مصطفیٰ، باہو انجم قریشی، ملک آفتاب، راجہ عمر گل، سیف اللہ خان، حارث خان، ایاز خان،عظم خان ،حاجی محمد عمران ،شکور،حافظ پیرمظہر علی مستاوی۔
سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیےاس موقع پر مہمانوں نے دلہا سعد ملک کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا شرکاء نے حاجی محمد شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے لیے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس پرمسرت موقع کو ان کے خاندان کے لیے باعثِ مسرت قرار دیا تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی پرتکلف تواضع کی گئی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر سیاسی ہم آہنگی اور سماجی روابط کو فروغ دینے کا بھی بہترین موقع فراہم ہوادعوتِ ولیمہ میں شرکت کرنے والی شخصیات نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایسی تقاریب نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں تقریب کے اختتام پر دلہا سعد ملک کے روشن مستقبل، خوشحال ازدواجی زندگی اور خاندان کی سلامتی و کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔











