پیر,  13 اپریل 2026ء
مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 اپریل سے حج ویزہ ہولڈرز کے سوا کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو پرمٹ کے بنا آج 13 اپریل سے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں اسکے بعد مکہ مکرمہ میں رہائش رکھنا قانوناً جرم ہوگا جس پر بھاری جرمانے سمیت قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔

18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ ہولڈرز ہی مکہ مکرمہ میں قیام کر سکیں گے اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد پر بغیر پرمٹ کے آج 13 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں