هفته,  11 اپریل 2026ء
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں اولے پڑے اور بارش سے موسم سرد ہوگیا، اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی، مری،سرگودھا،گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔

میانوالی میں کنڈل چھرا والا کے مقام پر دریائے کرم میں طغیانی سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

راولپنڈی میں موسمِ بہار کی آمد، گرین بیلٹس پھولوں سے سجا دی گئیں

دوسری جانب  ناران، سوات، بابو سرٹاپ اورنانگا پربت پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی، پارا چنار میں دریائے کرم پر پل سے ملحق سڑک پانی میں بہہ گئی، مکان کی چھت اور آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبر میں پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے، مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

آزاد کشمیر میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 6 سے 9 اپریل تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں