واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تباہ ہونے والے طیارے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بحفاظت ریسکیو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بہادر کرنل اب بالکل محفوظ ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل ٹرتھ پر اپنے پیغام میں قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے تاریخ کے سب سے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں سے ایک انجام دیتے ہوئے ایک بہادر کریو ممبر کو بازیاب کرایا جو ایک کرنل بھی ہیں، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ وہ اب بالکل محفوظ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ بہادر سپاہی ایران کے خطرناک پہاڑوں میں دشمن کے علاقے کے پیچھے موجود تھا، جہاں دشمن اس کا تعاقب کر رہے تھے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قریب آ رہے تھے لیکن وہ کبھی اکیلا نہیں تھا، کیونکہ اس کے کمانڈر اِن چیف، سیکریٹری آف وار، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین، اور اس کے ساتھی فوجی 24 گھنٹے اس کی لوکیشن کی نگرانی کر رہے تھے اور اس کی بحفاظت واپسی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
امریکہ-اسرائیل جنگ: ایران کے خلاف چھٹے ہفتے میں بھی کشیدگی برقرار، سفارتی کوششیں ناکام
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے احکامات پر امریکی فوج نے دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس درجنوں طیارے بھیجے تاکہ کریو ممبر کو واپس لایا جا سکے۔ اس آپریشن کے دوران ہمارا بہادر کرنل زخمی بھی ہوا لیکن وہ جلد مکمل ٹھیک ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو امریکی پائلٹس کو الگ الگ دشمن کے گہرے علاقے سے بحفاظت نکالا گیا، ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،
امریکی صدر نے کہا کہ دونوں آپریشنز بغیر کسی امریکی کی ہلاکت یا حتیٰ کہ زخمی ہوئے بغیر مکمل کیے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ایرانی فضاؤں پر مکمل فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔











