کراچی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سُپرلیگ سیزن 9 کا میلہ آج سے کراچی میں سج گیا۔ کراچی کنگز کو اپنے ہی گھر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
کراچی کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 48 اور عرفان نیازی نے 27 رنز بنائے۔
مزیدپڑھیں:ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جنھوں نے الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی کی رٹ لگائی، نوازشریف
کنگز کے کپتان شان مسعود 27 اور لوئس ڈپلوئے 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 166 رنز کا ہدف 9 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد کے کولن منرو کے بیٹ نے ایک بار پھر رنز اگلے ، انھوں نے 47 بولز پر 82 رنز اسکور کیے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور8 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 47 اور آغا سلمان 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔