منگل,  31 مارچ 2026ء
امریکی ڈالر کم ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت خزانہ نے مارچ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا, رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں مہنگائی 7.5 سے 8.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے،عید کے باعث ریمیٹنس میں عارضی اضافہ متوقع ہے،معیشت کا قلیل مدتی منظرنامہ محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہا ہے ،صنعتی شعبے میں بہتری کے آثار نمایاں ہی،ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی سامان کی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے،صنعتی سرگرمیوں میں مزید تیزی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کی لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے،حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں،پیٹرولیم ذخائر برقرار رکھنے اور توانائی بچت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر خزانہ

رپورٹ مزید کہا گیا ہےکہ مالیاتی کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے،آئی ٹی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ ہو رہا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہنے کا امکان ہے،تیل کی قیمتوں میں اضافہ درآمدی بل کیلئے خطرہ ہے،عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود معیشت مستحکم دکھائی دے رہی ہے،مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں معیشت میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے،فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ کا سال کا سب سے بڑا سرپلس رہا،زرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باوجود توانائی پلاننگ جاری ہے۔

مزید خبریں