منگل,  31 مارچ 2026ء
زڑہ میلہ جرما روڈ کی تعمیر کا آغاز، عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت

کوہاٹ(روشن پاکستان نیوز) ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے داود شاہ آفریدی اور ایم این اے شہریار خان آفریدی کے فنڈز سے زڑہ میلہ جرما روڈ پر ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے مقامی آبادی کو نمایاں سہولیات میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ سفری دورانیہ بھی کم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اس منصوبے سے مقامی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جبکہ طلبہ اور عام شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت، نئے سال کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کو معیاری انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام جلد از جلد اس سے مستفید ہو سکیں۔

انتظامیہ نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعمیراتی کام میں مکمل تعاون کریں اور سڑک کے اطراف موجود درخت، باڑیں یا دیگر رکاوٹیں ازخود ہٹا دیں تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر پیش نہ آئے۔ حکام کے مطابق عوامی تعاون سے یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں