منگل,  31 مارچ 2026ء
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مانچسٹر میں قونصلٹ آفس کا دورہ

مانچسٹر (رپورٹ: شیخ اعجاز افضل) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی برطانیہ کے نجی دورے کے دوران آج مانچسٹر میں قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز فیروز گوندل کی خصوصی دعوت پر قونصلیٹ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر نیشنل اسمبلی احسان الحق باجوہ، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، مسلم لیگ ن برطانیہ کے کوآرڈینیٹر زبیر گل، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے چیئرمین چوہدری عبدلکریم، صدر راجہ سجاد حسین سمیت دیگر عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی و صوبائی ونگز کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں، اسحاق ڈار صاحب اسرائیل اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس نہایت کامیاب رہا اور انشاللہ جلد ہی خوشخبری سننے کو ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے میں متعدد اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے انہیں قونصلیٹ آفس کا دورہ کروایا اور پاسپورٹ و نادرا آفس میں اپائنٹمنٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں