منگل,  31 مارچ 2026ء
اٹلی کا امریکی طیاروں کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

روم(روشن پاکستان نیوز) اٹلی نے امریکی طیاروں کو ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے صاف کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے ایران پر بمباری کے بعد سسلی ایئربیس پر لینڈنگ چاہتے تھے، مگر ایسا نہ ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق اٹلی نے مشرق وسطیٰ مشنز کیلئے امریکی جنگی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دی، مشرق وسطیٰ آپریشنزکیلئے امریکی طیاروں کو سسلی بیس کے استعمال سے روک دیا گیا۔

امریکہ،اسرائیل، ایران تنازعہ شدت اختیار کر گیا، سفارتی کوششیں جاری

واضح رہے کہ اسپین نے بھی ایران پر حملے کرنے والے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔

اسپین کے وزیردفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کیخلاف اپنے اڈے، فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے۔

اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔

مزید خبریں