لاہور (روشن پاکستان نیوز) پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا پیٹرن ان چیف منتخب کر لیا گیا۔ یہ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز عہدیداران اور شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
موجودگی میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ریجنل صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈائریکٹر جنرل ڈریپ (DRAP)، اور حکومتِ پنجاب کے محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری شامل تھے۔
تقریب کے دوران ویٹرنری فارماسیوٹیکل سیکٹر کی ترقی، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ویٹرنری ادویات کا شعبہ ملکی معیشت اور لائیوسٹاک انڈسٹری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی مزید ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
ڈاکٹر محمد امجد کی پیٹرن ان چیف کے طور پر تقرری کو ویٹرنری فارماسیوٹیکل شعبے کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔











