اتوار,  29 مارچ 2026ء
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پمزاسپتال کے سربراہ آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے بشریٰ بی بی کامعائنہ کیااورانہیں 4 ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کا بھی مشورہ دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کو آئی ڈراپس اور ادویات تجویزکی ہیں،اس کے علاوہ انہیں چشمہ اور پڑھنے کیلئے روشنی والی جگہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عمران خان کا پمز اسپتال میں معائنہ، میڈیکل بورڈ نے بینائی تسلی بخش قرار دیدی

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے گزشتہ 11 دنوں سے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی شکایت کی تھی،معائنے کے بعد ان کودائیں آنکھ میں PVD (Post Vitreous Detachment) اور دور کی نظرمیں کمزوری کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید خبریں