اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوروں میں مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر تقسیم کرنے کا ناقابل قبول منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 51 میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بنیادی اصول واضح طور پر درج ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں جنرل نشستوں کے تناسب سے تقسیم کی جائیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مرکز، پنجاب اور کے پی میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے۔ کا حصہ ہے
ترجمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو غیر آئینی عزائم کا قیدی بنا کر عوامی مینڈیٹ کو کبھی پامال نہیں ہونے دیں گے اور مخصوص نشستوں کی غیر آئینی بندر بانٹ کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔