اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں شہری نے شوال کے چاند سے متعلق ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے انوکھی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں۔
شہری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں، چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔
وزیراعظم کا وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ
شہری نے کہا کہ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورت حال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے عالوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا بھی حکم دیا جائے۔











