اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا گیا جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے مجھ سے شو پر یہ سوال کیا ہے۔
رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی ریسرچ کی بھی داد دی اور بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھا۔
رابعہ انعم نے کہا کہ ‘میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاؤں گی لیکن یہ سچ ہے، اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی’۔
کاش مریم نواز کراچی میں بھی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: اداکارہ مومنہ اقبال
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘کچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا تھا اور پھر یہ نہیں ہوسکا’۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رابعہ نے دوران شو اُس ہوسٹ کا نام نہیں بتایا۔











