جمعرات,  12 مارچ 2026ء
ایران جنگ: پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): ایران جنگ کے باعث پاکستان میں ادویات کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے ڈریپ نے ہنگامی ایڈوائزی جاری کر دی۔

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں مسلسل بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان میں دواؤں کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

عالمی کشیدگی کے باعث ممکنہ بحران کے پیش نظر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارما کمپنیوں کیلیے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کے خام مال اور پیکنگ مٹریل کی عالمی سپلائی میں تعطل پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے کمپنیاں ایک ہی سپلائر پر انحصار ختم کر کے متعدد ذرائع اختیار کرتے ہوئے اضافی ذخیرہ رکھیں۔

ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ

ڈریپ کا کہنا ہے کہ عالمی حالات کے باعث شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع حالات کے باعث ادویات کی قلت کا خطرہ موجود ہے، اس لیے سپلائی چین کی سخت نگرانی، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ادارے نے سرکاری اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں