منگل,  10 مارچ 2026ء
خادمِ اعلیٰ بری امام سرکار و کلو سرکار راجہ سرفراز اکرم کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)خادمِ اعلیٰ بری امام سرکار، بابا کلو سرکار کی قیادت میں بری امام دربار کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ سرفراز اکرم، راجہ شہزاد جنجوعہ اور راجہ فائق جنجوعہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اجلاس کے دوران اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے دربار پر آنے والے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور جدید تقاضوں کے مطابق انتظامات کرنے پر زور دیا اس موقع پر خادمِ اعلیٰ بری امام سرکار بابا کلو سرکار نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دربار کے اطراف سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا، جبکہ زائرین کی سہولت اور حفاظت کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جائیں گے راجہ سرفراز اکرم، راجہ شہزاد جنجوعہ اور راجہ فائق جنجوعہ نے اس موقع پر کہا کہ بری امام دربار ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کا روحانی مرکز ہے، اس لیے یہاں سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےاجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دربار بری امام سرکار پر آنے والے تمام زائرین کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دربار انتظامیہ مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے

مزید خبریں