منگل,  10 مارچ 2026ء
ابوظبی سے لاہور کے لیے اتحاد ایئرویز کی خصوصی پرواز 11 مارچ کو روانہ ہوگی

ابوظبی(روشن پاکستان نیوز) اتحاد ائیرویز نے 11 مارچ کو ابوظبی سے مختلف عالمی شہروں کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ابوظبی سے لاہور کے لیے بھی ایک پرواز چلانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایئرلائن کے جاری کردہ فلائٹ شیڈول کے مطابق 11 مارچ کو ابوظبی سے لاہور کے لیے پرواز EY288 دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہونے کی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اسی روز ابوظبی سے دنیا کے مختلف شہروں کے لیے بھی پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق ابوظبی سے لندن، پیرس، میڈرڈ، میلان، فرینکفرٹ، ممبئی، دہلی، کوالالمپور، ریاض، جدہ اور ٹورنٹو سمیت کئی بین الاقوامی مقامات کے لیے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیج کر دکھائیں: پاسدارانِ انقلاب کا ٹرمپ کو کھلاچیلنج

ایئرلائن حکام کے مطابق یہ پروازیں مسافروں کی سہولت اور بین الاقوامی سفر کی بحالی کے سلسلے میں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ ابوظبی سے لاہور جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل پرواز کے شیڈول اور دیگر ضروری ہدایات سے آگاہی حاصل کر لیں۔

واضح رہے کہ ابوظبیسے لاہور کے لیے پرواز پاکستانی مسافروں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔

مزید خبریں