اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گاڑیاں پاکستان لانا اب مزید آسان ہو گیا ہے، کیونکہ حکومت نے گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت گفٹ اسکیم کے ذریعے پاکستان بھیجی جانے والی گاڑی کے لیے بھیجنے والے کے نام پر پہلے سے رجسٹریشن کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد اب کسی بھی ملک سے گاڑی گفٹ کے طور پر پاکستان درآمد کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور ان میں سے کئی افراد گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں وطن لانا چاہتے تھے، تاہم سخت قوانین کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
سرکاری افسران کی نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی تیار
حکام کے مطابق اس ترمیم سے گاڑیوں کی درآمد کا عمل آسان ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنے اہل خانہ کو گاڑی تحفے میں بھیجنا مزید سہل ہو جائے گا۔











